سرگنگا رام ہسپتال لاہور میں 8 جدید ترین ڈائیلائیسز مشینیں نصب

منگل 15 جولائی 2014 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) اسرگنگا رام ہسپتال لاہور کے ڈائیلائیسز یونٹ میں پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے آٹھ جدید ترین ڈائیلائیسز مشینیں جو کہ حبیب بینک لمیٹڈ نے عطیہ کی ہیں، نصب کر دی گئیں ہیں جبکہ سرگنگا رام ہسپتال کے ڈائیلائیسز یونٹ کی آٹھ ڈائیلائیسزمشینیں جو کہ بہترین حالت میں قابل استعمال ہیں ،گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ لاہور کو سر گنگا رام ہسپتال لاہور نے عطیہ کر دی ہیں جہاں پر ڈائیلائیسز مشینوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج پروفیسر فخر امام نے بتایا کہ آٹھ مشینوں کے اضافہ کے ساتھ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ لاہور میں اب روزانہ 24 مریض ڈائیلائیسز کی سہولت سے مستفید ہوں گے جبکہ پہلے صرف 8 مریض اس سہولت سے مستفید ہورہے تھے۔ اس کے علاوہ سر گنگا رام ہسپتال لاہور کے آپریشن تھیٹر میں 11 ائیرکنڈیشنرزجو کہ اورینٹ کمپنی نے عطیہ کئے ہیں،پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے نصب کر دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :