ڈیرہ اسماعیل خان،تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف سینکڑوں پولیوورکرزسڑکوں پرنکل آئے

منگل 15 جولائی 2014 18:10

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء )تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف سینکڑوں پولیوورکرزسڑکوں پرنکل آئے‘زنانہ ہسپتال سے ٹاؤن ہال تک احتجاجی ریلی‘پولیومہم کے دوران پولیوورکرزکونشانہ بنایاجاتاہے‘مشکل وقت میں فرائض سرانجام دینے کے باوجودجنوری 2014ء سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔مظاہرین۔تفصیلات کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیوورکرزنے زنانہ ہسپتال سے ٹاؤن ہال تک احتجاجی ریلی نکالی۔

جسکی قیادت پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدراورایریاسپروائزرسکینہ بی بی نے کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینرزاٹھارکھے تھے۔اس موقع پرپولیوورکرزنے ڈبلیوایچ اومردہ باد اورضلعی انتظامیہ مردہ بادکے نعرے لگائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پولیومہم کے دوران خدمات سرانجام دینے والے پولیوورکرزکوجنوری2014سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیومہم کے دوران پولیوورکرزپرکئی حملے ہوچکے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان انتہائی حساس علاقہ ہے جہاں پردہشتگردی اورفرقہ واریت کے کئی واقعات بھی رونماہوچکے ہیں۔ہم جان ہتھیلی پررکھ کرپولیومہم کوکامیابی سے ہمکنارکررہے ہیں لیکن ارباب اختیارہمارے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔ہمارے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں۔گھروں میں فاقے ہیں۔محکمہ صحت ہماری تنخواہوں کے حوالے سے ٹال مٹول کررہاہے۔اگرہمیں تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی توآئندہ پولیومہم کابائیکاٹ کرینگے۔