اسلام آباد ، رمضان المبارک کے دوران قوت خریدمیں اضافہ کے باعث پھلوں اور سبزیوں کی طلب و رسد میں بھی اضافہ، آم، آڑو اور آلو بخارا کی قیمتوں میں پہلے کے مقابلے میں کمی آئی

منگل 15 جولائی 2014 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رمضان المبارک کے دوران قوت خریدمیں اضافہ کے باعث پھلوں اور سبزیوں کی طلب و رسد میں بھی اضافہ ہوا ہے، آم، آڑو اور آلو بخارا کی قیمتوں میں پہلے کے مقابلے میں کمی آئی جبکہ کیلا، سیب اور امرود کا ذخیرہ نہ ہونے کے باعث ان پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آلو کی پیداوار میں 50 فیصد کی کمی کے باعث آلو کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

’ ایک سروے کے دوران سبزی منڈی اسلام آباد میں انجمن آڑھتیاں کے جنرل سیکرٹری طاہر ایوب نے بتایا کہ سیب، کیلا اور امرود کی پیداوار اگست میں ہوتی ہے چونکہ رمضان المبارک میں سیب، کیلے اور امرود کی طلب زیادہ ہوتی ہے اس لئے ان پھلوں کو دیگر ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں ایک مرتبہ کیلا درآمد کیا جاتا ہے جس کا معیار بھی پاکستانی کیلے کے معیار کے مساوی نہیں ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتہ میں کیلے کی 40 سے 50 گاڑیاں درآمد کی جاتی ہیں۔۔ ا