ایرانی سائنس دانوں نے کینسر کی تشخیص کے سنسرز تیار کر لئے

بدھ 16 جولائی 2014 13:16

تہران(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء)ایران کے سائنس دانوں نے ایسے نینو بایو سنسر بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو واضح طور پر کینسر کی تشخیص دینے کے لئے استعمال کئے جاسکتے ہیں،ایرانی اخبار کے مطابق ایوان صدر میں نینو سائنس ترقیاتی سل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تہران یونیورسٹی میں نینو بایو ٹکنالوجی شعبے کے سائنس دانوں نے ایسے نینو سنسرز بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو ابتدائی مراحل میں کینسر کی تشخیص دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان نانو بایو سنسرز کے ذریعے کینسر کی تشخیص سستی، آسان ہے اور تیزی سے ممکن ہوسکتی ہے۔