پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال کسی طور پر درست نہ ہے‘شجاع حیدر لودھی

بدھ 16 جولائی 2014 13:22

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء)پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال کسی طور پر درست نہ ہے انسانیت کی خدمت کے شعبہ میں ہڑتال انسانیت کے قتل کے مترادف ہے جو لوگ بھی ہڑتال میں شامل ہیں انکو نوکریوں سے فارغ کر کے انکے خلاف قتل کے مقدمات درج کر کے انکو سزائیں دی جائیں۔ ان خیالات کااظہار مسلم لائرز فورم ضلع میرپور کے صدر شجاع حیدرلودھی ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ملازمین اپنے مطالبات کے لئے علامتی ہڑتال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ملازمین اپنے مطالبات کیلئے علامتی ہڑتال کرتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں ملازمین نے یونینز بنا کر ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔ ڈیوٹی سے آنکھیں چراتے ہیں اور بالخصوص شعبہ صحت میں ہڑتال انسانیت کے قتل کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت فی الفور انکو فوج کی طرح یا بند کرئے کہ یہ ہڑتال نہیں کر سکتے ۔

پیرامیڈیکل سٹاف کی ہڑتال سے مریض ذلیل و خوار ہونے کے ساتھ ساتھ موت کی آغوش میں داخل ہو رہے ہیں جو لوگ اس وقت نرسنگ کے فرائض سرانجام دے رہے حکومت انکو ترقیاں دے اور ترقیوں کو نوکریوں سے فارغ کر کے نئے پڑھے لکھنے بے روزگارمہیا کرئے تاکہ انسانیت کی خدمت ہو سکے ۔ ہڑتالیوں کی طرف سے کام کرنے والے نرسنگ سٹاف کو تنگ کرنا قابل مذمت اور کار سرکار میں مداخلت ہے ۔

شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے کہا کہ صحت کا شعبہ سب سے حساس شعبہ ہے کیونکہ اس شعبہ میں انسانی جانوں کی حفاظت کی جاتی ہے لیکن یہاں باوا آدم نرالا ہے ۔ اپنے مفادات کیلئے انسانوں کو موت کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے ۔ آج ہم غزہ میں نہتے فلسطینی بچوں کے قتل پر آواز پر آواز اٹھا رہے ہیں لیکن ہمارے اپنے ملک میں پیرامیڈیکس کو مولود بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگا کر دیہودیوں جیسے انسانیت سوز واقعات کر رہے ہیں جو کسی طور پر قبول نہ ہے ۔ حکومت فی الفور اقدامات کرئے ورنہ اگر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہواتو حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری پیرا میڈیکل سٹا ف پر ہو گی ۔