بھارتی حکومت نے شوگراورایڈزسمیت 108 ادویات کی قیمتیں فکس کردیں

بدھ 16 جولائی 2014 13:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) بھارت نے اپنے عوام کو دواؤں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے بچانے کیلئے 108 اہم ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت کی حد مقرر کردی ہے تاکہ کوئی کمپنی مقررہ قیمت سے مہنگی ادویات فروخت نہ کرسکے،بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت میں ادویہ ساز کمپنیوں نے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیکن بھارتی حکومت نے ذیا بیطس اور ایڈز کی ادویات سمیت 108 ادویات کی قیمتوں کی حد مقرر کردی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں گزشتہ سال ملک میں فروخت کی جانے والی 30 فیصد ادویات کو پرائس کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا تھا۔ ادویہ ساز کمپنی سنوفی کے منیجنگ ڈائریکٹر شائلش ایانگر کا کہنا تھا کہ وہ عوام کو فائدہ پہنچانے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن جس طرح یہ فیصلہ یکطرفہ طور پر کیا گیا ہے اس سے ادویہ ساز کمپنیاں متفق نہیں ہیں اور اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ کمپنیاں ان قیمتوں پر ادویات فراہم کرسکتی ہیں یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے سے فارما سوٹیکل صنعت کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ ادویات کی قیمتوں کی حد مقرر کرنے سے متعدد کمپنیاں متاثر ہوں گی جن میں سنوفی SA، ایبٹ لیبارٹریز اور رینبکیسی لیبارٹریز بھی شامل ہیں۔