ملک بھر سے پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آگئے

بدھ 16 جولائی 2014 14:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) ملک بھر سے پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آگئے ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والی چودہ ماہ کی حاجرہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی بچی نے پولیو کے قطرے نہیں پئے تھے،اسی طرح پشاور کے علاقے شیخ محمدی سے تعلق رکھنے والی چھ ماہ کی بچی حبیب میں بھی پولیو وائرس کا انکشاف ہوابچی کے والدین نے اسے قطرے پلوانے سے انکار کیا تھا،تیسرا کیس سندھ کے علاقے سانگھڑ سے منظر عام پر آیا جہاں اکیس ماہ کے رحمت اللہ میں وائرس کی تصدیق ہوگئی،نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد چورانوے ہوگئیجن میں سب سے زیادہ تعداد فاٹا سے ستر کیسز کی صورت میں سامنے آئی۔

متعلقہ عنوان :