ڈی سی اوقصور سید جاوید اقبال بخاری اور ڈی پی او جواد قمر کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

بدھ 16 جولائی 2014 15:46

قصور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء)ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر قصور سید جاوید اقبال بخاری اور ڈی پی او قصور جواد قمر کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ناصر محمود خاں ، ای ڈی او زراعت چوہدری بشیر احمد، ڈی او انٹر پرائز مظفر حسین انصاری ، تحصیلدار چوہدری مزمل ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد بلال بھٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او اور ڈی پی او نے الگ الگ سبزی و فروٹ منڈی کا معائنہ کیا اور تمام اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنیوالے دوکاندار وں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ڈی سی او قصور نے کہا کہ سبزیوں،فروٹس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اعتدال پر لانے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔