دہشت گردانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں‘ دہشت گردوں کا آخر تک تعاقب کیا جائیگا۔پرویزمشرف۔۔ پاکستان دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور دہشت گردی کیخلاف کارروائی کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی‘ خودکش حملے کے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ صدر مملکت کی وزیر داخلہ سے ٹیلی فون پر گفتگو

اتوار 29 اپریل 2007 16:09

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 29 اپریل 2007) صدر جنرل پرویز مشرف نے وزیر داخلہ کے جلسے میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے اور دہشت گردی کی اس طرح کی کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی‘ دہشت گردوں کیخلاف جاری کارروائی کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی بلکہ دہست گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے آخر تک تعاقب کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو چارسدہ خودکش حملے میں زخمی ہونے والے وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کیساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر جنرل مشرف نے سراجیوو سے وفاقی وزیر داخلہ کو فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ حکومت کسی صورت دہشت گردوں کی اس قسم کی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی بلکہ اس سے ہمارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزائم اور پختہ ہونگے۔

(جاری ہے)

صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اوردہشت گردوں کا آخر تک پیچھا کیا جائے گا۔ صدر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اوردہشت گردی کی اس طرح کی کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائی کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اورانہیں شکست دینے کے لئے آخر تک ان کاپیچھا کیا جائے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے صدر کو حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اورخاص طور پر ایف آئی اے کے انویسٹی گیشن سیل کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ جبکہ صدر جنرل پرویز مشرف نے چارسدہ خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو مکمل طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی۔