حکومت کی خارجہ پالیسی غلامانہ اور داخلہ پالیسی ظالمانہ ہے ،سجاد بلوچ،ارشد بخاری

بدھ 16 جولائی 2014 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء)پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ اور جنرل سیکرٹری ارشد بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کی خارجہ پالیسی غلامانہ اور داخلہ پالیسی ظالمانہ ہے ،سیاست میں گولی اور گالی کا کلچر ختم کرنا ہوگا، مذہبی تہواروں پر دنیا بھر میں قیمتیں کم لیکن پاکستان میں بڑھ جاتی ہیں ،سحری و افطاری کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے کھوکلے ثابت ہوئے ہیں ،رمضان میں شیطان بند اور مہنگائی آزاد ہوگئی ہے، سجاد بلوچ اور ارشد بخاری نے کہاکہ حکمران ہر شعبے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ،اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی بجائے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ،حکومت 400 ارب روپے بجلی تیار کرنیوالی کمپنیوں کو دے تاکہ لوڈشیڈنگ کم کی جاسکے مگر بدقسمتی سے تمام دن بار بار بجلی کی ٹرپنگ رہتی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی پہلے سے زیادہ ہے اس کے علاوہ واپڈا کے اہلکار پرمٹ حاصل کر کے کام کے بہانے بجلی بند کر دیتے ہیں جس سے روزہ داروں،بزرگوں ،بچوں اور زنمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔