ایک روزہ انسداد پولیو مہم 17 جولائی سے شروع کی جائے گی ‘ ڈی سی او لاہور

جمعرات 17 جولائی 2014 20:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران ،اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز مو جو د تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک روزہ انسداد پولیو مہم 17 جولائی 2014 سے شروع کی جائے گی جس میں داتا گنج بخش ٹاؤن، راوی ٹاؤن اور گلبرگ ٹاؤن کی 23 حساس یونین کونسلز میں ویکسینیشن کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ 69یو سی ایم اوز،1227مو بائل ٹیمیں اور61فیلڈ ٹیمیں اس ایک روزہ پو لیو مہم میں حصہ لیں گی۔کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ نے ایک روزہ پولیو مہم میں حصہ لینے والے ورکرز کا اعزازیہ اس مہم کے لیے 250سے بڑھا کر 500روپے کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز پولیو مہم کی نگرانی کریں گے اور پولیو ویکسینیشن سے انکار کرنے یا کسی واقعے کی اطلاع ڈی سی او لاہور کو فوری دیں گے۔ڈی سی او لاہور نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

متعلقہ عنوان :