کراچی ‘سیکیورٹی نہ ملنے پرپولیو مہم ایک بارپھرموخرکر دی گئی

جمعرات 17 جولائی 2014 13:17

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) کراچی ضلع غربی میں سیکیورٹی نہ ملنے پر جمعرات سے شروع ہونے والی پولیو مہم ایک بارپھرموخرکر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کراچی میں شروع ہونے والی انسداد پولیومہم سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آخری لمحات میں ہاتھ اٹھا لیا ہے۔ آئی ڈی پیز سمیت ضلع غربی کے24 ہزار بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہو گئے۔ جبکہ پولیس اور رینجرز نے پولیو ورکرز کو کسی بھی قسم کی نقل حرکت سے روک دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :