سگریٹ، مشروبات کے آڈٹ کے لئے پرائیویٹ کمپنی کی خدمات لینے کا فیصلہ

جمعرات 17 جولائی 2014 13:17

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء)حکومت نے سیمنٹ، سگریٹ اور مشروبات ساز کمپنیوں کی مجموعی پیداوار کے آڈٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک پرائیویٹ کمپنی کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے سیمنٹ، سگریٹ اور مشروبات ساز کمپنیوں کی مجموعی پیداوار کے آڈٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے جانچ پڑتال کے لئے ایک پرائیویٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جولائی کے آخر تک اس پرائیویٹ کمپنی کو مکمل ٹھیکہ دے دیا جائے گا۔ یہ کمپنی ان صنعتوں کی فیکٹریوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرے گی۔ مکمل جانچ پڑتال اور مانیٹرنگ کے بعد مجموعی پیداوار کا مکمل آڈٹ ماہانہ بنیادوں پر ایف بی آر کو دے دیا جائے گا۔