جماعة الدعوة کی اپیل پرکل شہر بھر کی مساجد میں اسرائیلی مظالم کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایا جائے گا

جمعرات 17 جولائی 2014 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) جماعة الدعوة کی اپیل پر آج شہر بھر کی مساجد میں اسرائیلی مظالم کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایا جائے گا۔ اجتماعات جمعہ کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ خواتین کے لیے علیحدہ باپردہ انتظامات ہوگا۔ اجتماعات جمعہ اور پروگرامات سے خصوصی خطابات کے لیے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

جمعے کے بڑے اجتماعات نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، کورنگی، شیرشاہ، پی ای سی ایچ سوسائٹی، مرکز تقویٰ گلشن اقبال، گجر چوک منظور کالونی، ڈالمیا و دیگر علاقوں میں ہوں گے۔ جہاں جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما سیف اللہ خالد، قاری محمد یعقوب شیخ، کرنل (ر) نذیر احمد، بشیر احمد خاکی، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، مفتی یوسف کشمیری، ابو عکاشہ منصور، حافظ کلیم اللہ و دیگر خطبات جمعہ دیں گے۔

(جاری ہے)

شہر کے تمام چھوٹے بڑے اجتماعات جمعہ میں علماء و خطباء کرام ”غزوہ بدر اور غزہ کے مظلوم مسلمان“ کے عنوان پر خصوصی روشنی ڈالیں گے۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے علماء و مبلغین سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بماری اور غزہ میں مسلمانوں کے بے دردانہ قتل عام کو اپنے خطبات میں خصوصی طور پر اجاگر کریں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے مظلومین کی آواز عوام تک پہنچانے کے لیے اسے ہر سطح پر اجاگر کریں گے۔ اسرائیل عالم اسلام کے لیے زہر قاتل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ موجودہ دور میں دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اسرائیل غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو روز اول سے نشانہ بنا رہا ہے۔ لیکن اقوام متحدہ اور دنیا کے امن کا ٹھیکیدار امریکا ہمیشہ اسرائیل کی طرف داری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے اہالیان کراچی سے اپیل کی نماز جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی طور پر شرکت کرکے اسرائیل کو یہ پیغام دیا جائے کہ عالم اسلام کے مسلمان جسد واحد کی طرح ہے اور وہ اسرائیل کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :