فیصل آباد ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کی پتھالوجسٹ لیبارٹری میں بیمار افراد کے بوگس میڈیکل سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف

جمعرات 17 جولائی 2014 17:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کی پتھالوجسٹ لیبارٹری میں بیمار افراد کے بوگس میڈیکل سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف، مختلف سرکاری محکموں میں ملازمت کے حصول کے لئے آنیوالے افراد سے عملہ رشوت وصول کرنے لگا، اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

(جاری ہے)

17جولائی 2014ء کے مطابق مختلف سرکاری محکموں میں نوکری کے لئے درخواست دینے والے افراد سول ہسپتال کی پتھالوجسٹ لیبارٹری سے اپنا میڈیکل فٹنس سر ٹیفکیٹ جاری کراتے ہیں اور جن افراد کی پی سی آر رپورٹ میں ہیپاٹائٹس مثبت آجائے تو وہ درخواست دینے کے لئے نااہل ہوتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال کی لیبارٹری کے پتھالوجسٹ ڈاکٹر محمدجمیل اپنے عملہ وارڈ سرونٹٹ حاجی جاوید اور لیب اسسٹنٹ اصفہاء المصطفیٰ کی ملی بھگت سے لوگوں کی پی سی آر رپورٹس فی کس چار ہزار روپے رشوت لے غلط میڈیکل سر ٹیفکیٹ کو درست سر ٹیفکیٹ جاری کر دیتے ہیں اور واسا میں لفٹ آپریٹرکے طورپر بھرتی ہونے والے ہیپاٹائٹس کا شکار ملازم علی نواز خان ولد محمداسلم کی پی سی آر رپورٹ چار ہزار روپے رشوت لے کر کلیئر قرار دیدی گئی اور پولیس ملازمت کے لئے درخواست دینے والے ایک شخص محمد وقاص جس کا سیریل نمبر 344ہے اس کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی چالیس ہزار روپے رشوت لے کر کلیئر کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، اس سلسلہ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹر خالد بھٹی کا موقف ہے کہ مجھے اس معاملے کا علم نہیں اگر ایسا ہورہا ہے تو انکوائری کراؤں گا۔

متعلقہ عنوان :