فیصل آباد ،ریلوے پولیس افسران کے اچانک چھاپے پر ڈیوٹی سے غائب اور نیند کے مزے لینے والے اہلکاروں کو لائن حاضر کردیاگیا،

جمعرات 17 جولائی 2014 18:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) ریلوے پولیس افسران کے اچانک چھاپے پر ڈیوٹی سے غائب اور نیند کے مزے لینے والے اہلکاروں کو لائن حاضر کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن فیصل آباد پر مسافروں سے انتظامیہ کے نامناسب رویہ کے خلاف اور سہولیات کے عدم فراہمی بارے ریلوے افسران کو عوامی شکایات موصول ہوئی تھیں، عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے ریلوے پولیس لاہور ہیڈ کوارٹر کے افسر نے ریلوے اسٹیشن پر چھاپہ مارا تو ریلوے پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سمیت اکثر ملازمین غیرحاضر اور کچھ رجسٹروں میں بوگس حاضریاں لگاکر ”کھسکے“ ہوئے تھے جبکہ موجود ملازمین بھی نیند کے مزے لے رہے تھے جس پر چھاپہ مارنے والے ریلوے پولیس کے ڈی ایس پی نے رانا عبدالجبار ایس ایچ او موقع پر بلایا تو وہ ڈیڑھ گھنٹہ بعد پہنچ پائے جس پر انہوں نے پورے عملے کو لائن حاضر کرکے انکوائری کے لئے لاہور بلالیا، کچھ عرصہ قبل ریلوے اسٹیشن فیصل آباد کی انتظامیہ نے ایسٹ کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران کالونی کے تین گھروں کو مسمار پر متاثرین کے احتجاج کے دوران راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد کراچی جانیوالی پاکستان ایکسپریس کو روک کر اس پر پتھراؤ کیا اور ریلوے اسٹیشن فیصل آباد کی انتظامیہ کی ”سلیگ سپرویژن“ کی تھی، ٹرین پر پتھراؤ کی وجہ سے ریل آپریشن گھنٹوں کے لئے جام ہوگیاتھا جبکہ قانون کے مطابق ریلوے کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اسسٹنٹ آپریٹنگ آفیسر کی ذمہ داری ریل آپریشن کو جاری رکھنا جبکہ ریلوے پولیس کو ریل آپریشن کو معطل ہونے سے بچانے اور ہنگامی حالات پر قابو پانے کے لئے موقع پر پولیس ملازمین کی معقول نفری موجود رکھنا ہوتا ہے لیکن ریلوے اسٹیشن کی ایسٹ کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ہرافسر کی انتظامی کمزوریاں سامنے آئی تھیں جن کے بعد اسٹیشن پر چھاپے کے دوران ریلوے پولیس اسٹیشن ملازمین و افسران سے خالی پایاگیا ۔

متعلقہ عنوان :