ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی ممنوعہ ادویات سکینڈل کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

جمعہ 18 جولائی 2014 14:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی کی سپورٹس گرلز کو زبردستی ممنوعہ ادویات دینے کے اسکینڈل کی خبروں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے 3رکنی کمیٹی بنا دی ۔ ڈائریکٹر سپورٹس کینئرڈ کالج نوشین حنیف کو انکوائری کمیٹی کی کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب کالج ارشد ستار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس لاہور کالج سمیرا ستار کمیٹی کے ممبر ہوں گی ۔

(جاری ہے)

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کمیٹی کو اسکینڈل کے حوالے سے14دن میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جبکہ کمیٹی کو ایڈیشل ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی شمسہ ہاشمی کے خلاف بھی تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی ممنوعہ ادویات کے استعمال میں ملوث کھلاڑیوں ، آفیشلز اور کوچز کے انٹرویو کریگی اور الزامات ثابت ہونے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب یونیورسٹی کی فتوحات کالعدم قرار دے سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :