موسم برسات کے پیش نظر ڈینگی لاروا کی افزائش ممکن ہے ،ڈاکٹر فرح مسعود

جمعہ 18 جولائی 2014 17:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) ڈی سی او ڈاکٹر فرح مسعود کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں اور احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کر نے والے ہوٹل مالکان کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔اس سلسلے میں اے ڈی سی ملک خادم حسین جیلانی نے بازاروں اور مارکیٹوں میں 14مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مقررہ نرخوں سے زائد اشیائے ضروریہ کی فروخت،ناقص کوالٹی و دیگر خلاف قانون امور پر ایک یوم میں 17 ہزار روپوں سے زائد کے جرمانے کیئے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنیوالے2 افراد کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی۔اے ڈی سی ملک خادم حسین جیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ صارفین کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور ممکنہ ریلیف کیلئے کمر بستہ ہے۔ناجائز منافع خوری،گرانفروشی اور اشیاء کی ناقص کوالٹی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا نیز رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں احترام رمضان آرڈیننس پر سختی سے عمل کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب افراد اور ہوٹلوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :