کراچی، کسٹم انٹلیجنس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی ،اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹس ،بھاری مقدار میں انڈین گٹکا اور شیشہ تحویل میں لے لئے

جمعہ 18 جولائی 2014 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) ڈائریکٹریٹ کسٹم انٹیلی جنس کراچی نے پاکستان رینجرز سندھ کے تعاون سے میرییٹ روڈ ، بولڈن مارکیٹ کراچی میں گوداموں سے ایک کارروائی کے دوران 6.6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف برانڈ کے اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ جس میں Benson Hedges, Dunhill, Pine وغیرہ انڈین گٹکا اور شیشہ شامل تھے تحویل میں لے لیئے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلجنس کراچی کو مصدقہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کے غیر قانونی طریقے سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ غیرملکی سگریٹ انڈین گٹکا اور شیشہ بولڈن مارکیٹ کراچی کے گوداموں میں زخیرہ کی گئی ہیں۔ اِس اطلاع پر ڈائریکٹر کسٹم انٹیلجنس محمد آصف مرغوب صدیقی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ندیم احسن کے مشورے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن خان کی نگرانی میں حاجی محمد اسلم، اکمل ہاشمی اور قاسم علوی وغیرہ پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

اِس سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ سے امن وامان قائم رکھنے کی غرض سے تعاون کرنے کی درخواست کی گئی اور پاکستان رینجرز نے فوری طور پر بھرپور مدد کی۔ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلجنس کی ٹیم نے پاکستان رینجرز کے ہمراہ بروزجمعرات 17 جولائی کومذکورہ جگہ کا دورہ کیا تو اطلاعات درست پائی گئیں ۔ فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلجنس کی ٹیم نے موقع پر موجود بھاری مقدار میں غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹس اور گٹکا ، تمباکو قبضے میں لیاگیااور5 ٹرکوں میں بھر کر کسٹم انٹیلجنس کے دفتر لے آئے ۔

تحویل میں لیے گئے اسمگل شدہ سگریٹس اور انڈین گٹکے کی مالیت 6.6 کروڑ روپے سے زائد ہے واضع رہے کہ گٹکا انتہائی مضرِ صحت اشیاء میں شمار ہوتا ہے جس سے منہ کے امراض بھی پیدا ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں FIR درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گاکسٹم کی تاریخ میں غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹ اور انڈین گٹکے پکڑنے کی سب سے بڑی کارروائی ہے ڈائریکٹر کسٹم انٹیلجنس محمد آصف مرغوب صدیقی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلجنس لطف اللہ وِرک کی ہدایات کہ مطابق ایف بی آر کی حالیہ تشکیل شدہ اینٹی اسمگلنگ اسٹریٹجی کے تحت کامیابی کے ساتھ اسمگلنگ کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اور اِس سلسلے میں صرف 2014میں کسٹم انٹیلجنس کراچی نے 100 ٹن کے قریب اسمگل شدہ چائے اور 6 کروڑ سے زائد مالیت کے سگریٹ بھی ضبط کرکے اسمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے اِس سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اِس عزم کا اعادہ کیا کہ اسمگلنگ کہ خلاف کارروائی بغیر کسی دباؤ کے جاری رہے گی انہوں نے کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم کو جس نے اِس کارروائی میں حصہ لیا اُن کی تعریف کی اور آئیندہ بھی اِسی جذبے سے کام کرنے کی تاکید کی۔

متعلقہ عنوان :