نگلیریا جیسے موذی مرض کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدمات اٹھائے جائیں،گورنر سندھ

جمعہ 18 جولائی 2014 18:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبا خان نے میڈیا پر چلنے والی خبروں ”کراچی شہر میں موذی مرض نگلیریا کے باعث اموات “کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت او ر واٹر بورڈ حکام کو ہدایت کی ہے کہ نگلیریا جیسے موذی مرض کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدمات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے شہر کے مختلف اسپتالوں میں نیگلیریاکے بڑھتے ہوئے کیسزپر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ٹھوس اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کہا ہے کہ میڈیا کے ذریعے عوام میں موذی مرض نیگلیریا کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ عوام اپنے طور پر بھی احتیاط کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :