پنجاب میں مزید 213افراد میں گیسڑو کے مرض کی تشخیص

ہفتہ 19 جولائی 2014 15:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) پنجاب میں گیسٹرو کے مرض پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ،صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 213افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق بازاری کھانوں کا استعمال گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کررہا ہے، تاہم لاہور،گوجرانوالہ،حافظ آباد،مظفرگڑھ، ننکانہ صاحب،چکوال ساہیوال اور اوکاڑہ سمیت دیگر اضلاع کے ہسپتالوں میں مرض سے بچاو کے انتظامات کئے جارہے ہیں،چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 213افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے،دوماہ کے دوران گیسٹرو سے 39ہزار چار سو افراد متاثر ہوئے ،صوبے کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں بہتر افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں جبکہ 1ہزار 619افراد صحت یاب ہوکر گھروں میں جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :