کراچی، سلطان آباد کے رہائشی بچے کو خطرناک وائرس پی ون وائلڈ نے اپنا شکار لیا

ہفتہ 19 جولائی 2014 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) ملک بھر میں پولیو کا 99واں اور سندھ میں 9واں کیس سامنے آگیا ۔کراچی کے ضلع غربی کے علاقے گڈاپ ٹاوٴ ن کی یونین کونسل نمبر 8سلطان آباد کے رہائشی ایک سالہ بچے حمزہ ولد ذبیح اللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔،جس کی تصدیق ڈبلیو ایچ او نے بھی کی ہے ۔

(جاری ہے)

سلطان آباد کے رہائشی بچے کو خطرناک وائرس پی ون وائلڈ نے اپنا شکار بنایا ہے ،جس کے بعد کراچی میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پولیو سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع غربی میں عملے کو سیکیورٹی نہ ملنے کے باعث انسداد پولیو مہم دو روز سے التوا کا شکار ہے۔علاقہ مکین انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں سے تعاون نہیں کرتے اور بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے نہیں پلاتے ۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کچھ عرصہ قبل ضلع سانگھڑ میں بھی ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ کراچی میں ان بچوں کی تعداد ہے ۔رواں سال پولیو کا یہ ساتواں کیس ہے ۔

متعلقہ عنوان :