عوام کو صحت کی بہتری سہولیات مہیا کرنے کیلئے ڈاکٹرز جدید تحقیق سے فائدہ اٹھائیں ، نصیر خان

پیر 30 اپریل 2007 19:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2007ء) وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں عوام کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹرز کو جدید تحقیق سے فائدہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پصر کے روز یہاں اسلام آباد میں پی ایم ڈی سی کے 107ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں میڈیکل کالجز کے قیام کیلئے نجی سیکٹرز کو ہر ممکن معاونت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ پی ایم ڈی سی غیر رجسٹرڈ کالجز کی رجسٹریشن کیلئے اقدامات کرے تاکہ پندرہ جون سے قبل اس عمل کو مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز کی مانیٹرنگ کی جائے تاکہ ان کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور اس کے ساتھ ساتھ بہترین ڈاکٹرز پیدا کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں ترقی کیلئے ہمیں میڈیکل کے نصاب میں بھی مثبت تبدیلیاں لانا ہوں گی اس سے قبل پی ایم ڈی سی کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ میں وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ملک میں تین لاکھ بارہ ہزار ڈاکٹروں کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت ایک لاکھ 25ہزار ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ملک میں بیس بیس رجسٹرڈ چھبیس پرویژنل رجسٹرڈ اور 19غیر میڈیکل کالجز کام کر رہے ہیں۔