پولیو کے پانچ نئے کیسز سامنے آ گئے، متاثرین کی تعداد سنچری کے قریب

ہفتہ 19 جولائی 2014 22:29

پولیو کے پانچ نئے کیسز سامنے آ گئے، متاثرین کی تعداد سنچری کے قریب

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) ملک میں بے قابو مرض پولیو مریضوں کی سنچری کے قریب پہنچ گئی۔ پانچ نئے کیس سامنے آ گئے۔ دو متاثرہ بچوں کا تعلق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ سے ہے' رواں برس اب تک اس موذی مرض کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد ننانوے ہو گئی۔پولیو کی تباہ کاریاں جاری، ایک ہی روز میں پانچ بچے شکار کر لئے، رواں برس سنچری کے لئے ایک مریض در کار۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ صحت کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے دو سالہ جول حق ڈیڑھ سالہ مریم' جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے ڈیڑھ سالہ فیاض ' لکی مروت کی دو سالہ مائرہ اور کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاوٴن کے اکیس ماہ کے حمزہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔متاثرہ بچوں کو پولیو ویکیسین کی ایک بھی خوراک نہیں دی گئی تھی۔ رواں برس فاٹا سے اب تک پولیو کے تہتر' خیبر پختونخوا سے سترہ ' سندھ سے نو کیس رپورٹ ہوئے۔ 99 کیسز میں 57 کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :