بالی ووڈ اداکار اوم پوری کے منہ کی کامیاب سرجری،روبصحت ہونے لگے

اتوار 20 جولائی 2014 18:12

بالی ووڈ اداکار اوم پوری کے منہ کی کامیاب سرجری،روبصحت ہونے لگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اوم پوری منہ کی سرجری کے بعد تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔اوم پوری کو گزشتہ دنوں منہ میں تکلیف کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا اور ڈاکٹروں نے ان کا آپریشن کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اوم پوری نے بتایا کہ ان کا مرض ابتدائی سطح پر سامنے آگیا تھا اور ڈاکٹروں نے اس پر مکمل قابو پالیا ہے۔ انہوں نے اپنے پرستاروں سے اپیل کی کہ وہ ان کی زندگی اور صحتیابی کیلئے دعا کریں۔اداکار کو سرجری کے بعد گزشتہ روز گھر منتقل کردیا گیا جہاں وہ آرام کر رہے ہیں۔