شہباز شریف ڈینگی کی تو خبر رکھتے ہیں لیکن اپنے محلے میں ہونیوالی ہلاکتوں کی نہیں، طاہرالقادری

اتوار 20 جولائی 2014 19:03

شہباز شریف ڈینگی کی تو خبر رکھتے ہیں لیکن اپنے محلے میں ہونیوالی ہلاکتوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف ڈینگی کی خبر تو رکھتے ہیں لیکن اپنے محلے میں ہونے والی ہلاکتوں کی انہیں کوئی خبر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 17 جون کی رات 14 گھنٹے تک خون کی ہولی کھیلی گئی جب کہ ابھی تک ہمارے 53 کارکن جیل میں ہیں ہم تو صرف اپنے کارکنوں کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے لئے انصاف مانگ رہے ہیں، آئین ہر چھوٹے بڑے اور امیر غریب کو مساوی حقوق دیتا ہے۔

طاہرالقادری نے کہاکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف ڈینگی کی خبر تو رکھتے ہیں لیکن اپنے محلے میں ہونے والی ہلاکتوں کی انہیں کوئی خبر نہیں۔ اگر وزیراعلیٰ خود کو قاتل نہیں سمجھتے تو اپنی نااہلی پر استعفیٰ دیں۔