فلوریڈا،تمباکو کمپنی کو پھیپھڑے کے سرطان سے ہلاک ہونیوالے شخص کی بیوی کو 23.6بلین ڈالر کی ادائیگی کا حکم

اتوار 20 جولائی 2014 21:39

فلوریڈا،تمباکو کمپنی کو پھیپھڑے کے سرطان سے ہلاک ہونیوالے شخص کی بیوی ..

میامی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) ریاست فلوریڈا کی ایک جیوری نے آر جے رینولڈ تمباکو کمپنی کو حکم دیا ہے وہ کافی عرصے سے سگریٹ نوشی کرنیوالے اس شخص کی بیوی کو ہرجانے کے طور پر 23.6بلین ڈالر ادا کریں جو پھیپھڑے کے سرطان کی وجہ ہلاک ہو گیا ، یہ بات خاتون کے وکیل نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

مدعیہ سنتھیا روبسن کی وکیل ولائی گیری نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس فیصلے سے آر جے رینولڈ اور تماکو کی دوسری بڑی کمپنیوں کو ایک پیغام جائے گا جو انہیں بے گناہ لوگوں کی زندگیوں کو گھاٹے میں ڈالنے سے بند کرنے پر مجبور کردے گا ۔

متعلقہ عنوان :