پی آئی اے کی پرواز میں خاتون کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد مسقط ایئر پورٹ اتار لیا گیا

پیر 21 جولائی 2014 16:33

پی آئی اے کی پرواز میں خاتون کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد مسقط ایئر پورٹ ..

مقسط (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء) پی آئی اے کی پرواز میں خاتون کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد مسقط ایئر پورٹ اتار لیا گیا تاہم پینسٹھ سالہ خاتون فلائٹ لینڈ کرتے ہی انتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی پرواز سیون فائف تھری میں 65 سالہ خاتون کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد پرواز کو مسقط ایئر پورٹ پر اتارا گیا تاہم خاتون مسافر جانبر نہ ہوسکیں اور ایئر پورٹ پر ہی انتقال کرگئیں۔ پرواز اسلام آباد سے ریاض کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ پرواز کو دوبارہ ریاض کیلئے روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :