ڈبلیو ایچ اوکی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں وزارت صحت کے لیے پریشانی کا باعث بن گئیں

پیر 21 جولائی 2014 19:34

ڈبلیو ایچ اوکی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں وزارت صحت کے لیے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں وزارت صحت کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہیں ۔اندرون ملک جانے والی حاملہ خواتین کی بڑی تعداد کی جانب سے پولیو ویکسین پینے سے انکارکرنے پر وزارت صحت اور ایئرپورٹ حکام پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق حاملہ خواتین نے گائناکولوجسٹ کی ہدایت کا حوالہ دیتے ہوئے پولیو ویکسین پینے سے انکار کردیا ہے اورکہا ہے کہ یہ ان کے لیے خطرناک ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت صحت نے حاملہ خواتین کو پولیو ویکسین پلانے یا نہ پلانے کی وضاحت کے لیے عالمی ادارہ صحت کو خط ارسال کیا تھا ۔تاہم ایک ہفتہ کا وقت گذر جانے کے باوجود خط کا جواب نہ مل سکا ۔خط میں درخواست کی گئی تھی کہ اس بات کی وضاحت کی جائے کہ آیا پولیو کی یہ ویکسین حاملہ خواتین کو دی جانی چاہیے یا نہیں ۔ایئرپورٹ پر پولیو ویکسین پلانے والے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہم ویکسین لینے کیلئے حاملہ خواتین کو مجبور نہیں کرسکتے ۔خاص طور پر اس وقت پر جب ان کے پاس ان کے ڈاکٹرز کی تحریری ہدایات موجود ہوں ۔

متعلقہ عنوان :