کوئٹہ،41سالہ کینسرکے مریض قاری کی مالی مدد کی اپیل

منگل 22 جولائی 2014 20:50

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) 41سالہ ڈبل ایم اے قاری عبدالمنان منہ کے کینسر میں مبتلا تین آپریشن پر جمع پونجی لٹا دی مگر سرجری کامیاب نہیں ہوئی دس بچوں بچیوں کا واحد کفیل ہے کوئی ذریعہ معاش نہیں مخیر حضرات بیرون ملک علاج ومعالجے میں مالی مدد کریں ادویات کے ذریعے بغیر آپریشن علاج پر ساڑھے آٹھ لاکھ خرچہ آتا ہے چمن کے بوغرہ روڈ برف کارخانہ محلہ قاری عبدالمنان چمن کی تعلیمی استعداد ایم اے عربی اور سلامیات ہے منہ کے کینسر میں مبتلا ہے پچھلے سال ستمبر سے اس مرض میں مبتلا ہے انہوں نے بتایا کہ دو ماہ میں ایک آپریشن اور اس طرح کل تین آپریشن پر 15سے16لاکھ روپے خرچ کئے مگر کراچی کے ڈاکٹروں کی یہ سرجری کامیاب نہیں ہوئی دس ماہ تک نجی ہسپتال میں دداخل رہا بیرون ملک کے ڈاکٹروں نے بغیر آپریشن کے یقین دہانی کرادی مگر اس کیلئے مریض کو بمعہ رپورٹ ساڑھے 8لاکھ روپے قانونی طریقے سے بھار ت آنا ہوگا قاری عبدالمنان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جمع پونجھی پہلے ہی لٹا چکا ہے اتنی خطیر رقم کا بندوبست نہیں کرسکتا انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس مرض کے علاج میں ان کیساتھ تعاون کریں اس نمبر 0334-3213537پر اطلاع کریں ۔

(جاری ہے)

محلہ قاری عبدالمنان برف کارخانہ گلی بوغرہ روڈ چمن پر رابطہ کریں ۔