حیدرآباد‘ گیسٹرو سے بچاؤ کیلئیسرکاری ہسپتالوں میں خصوصی کاوٴنٹر قائم

منگل 1 مئی 2007 15:01

حیدرآباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار01 مئی2007)حیدرآباد میں گیسٹرو سے بچاؤ کیلئیسرکاری ہسپتالوں میں خصوصی کاوٴنٹر قائمکیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں شدید گرمی اور آلودہ پانی کے استعمال سے گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے خصوصی کاوٴنٹر قائم کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق آلودہ پانی کے استعمال کے باعث لوگ گیسٹرو سمیت پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابقسول ، پریٹ آباد ، بھٹائی، قاسم آباد اور میمن اسپتال سمیت نجی ہسپتالوں میں گیسٹرو کے سو سے زائد مریضوں کو لایا گیا ہے جن میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔ حیدرآباد میں گیسٹرو کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر محکمہ صحت نے حیدرآباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے خصوصی کاوٴنٹر قائم کردیئے ہیں۔