ممبئی ، ڈاکٹروں نے دسویں جماعت کے طالب علم کے منہ سے 232 دانت نکال لئے

بدھ 23 جولائی 2014 15:20

ممبئی ، ڈاکٹروں نے دسویں جماعت کے طالب علم کے منہ سے 232 دانت نکال لئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) بھارت کے جے جے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے دسویں جماعت کے طالب علم عاشق گوئی کے منہ سے 232 دانت نکالنے کا کامیاب آپریشن کرلیا۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال کی ڈینٹل سرجن ڈاکٹر سننداڈیوڑا نے کہا کہ دس روز قبل سترہ سالہ طالب علم ہسپتال میں دانت کا چیک اپ کرانے کیلئے آیا تھا علاج کے دوران ہم نے اسے ایکسرے کرانے کا کہا ایکسرے کی رپورٹ آنے کے بعد ہم سب ڈاکٹر حیران رہ گئے کہ اس بچے کے منہ میں ایک طرف کی داڑ کے اندر ہی 232 دانت تھے ڈاکٹر نے بتایا کہ ایکسرے کی رپورٹ دیکھنے کے بعد ہم نے بچے کے والدین کو آپریشن کروانے کا کہا جس پر چار ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے بچہ کا کامیاب آپریشن کر کے اس کے منہ سے 232 دانت نکالے، ڈاکٹروں نے بتایا کہ عاشق گوئی بلڈانہ کا رہنے والا ہے اور علاج کیلئے جے جے ہسپتال آیا تھا ، انہوں نے کہا کہ بچے کی حالت پہلے سے بہتر ہے، جلد اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :