جنرل ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں عید کیلئے نئے کپڑے اور دیگر تحائف تقسیم

بدھ 23 جولائی 2014 16:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ماہ رمضان اور عید جیسی خوشیوں میں مستحقین کو شامل کر نا افضل ترین عبادت میں شامل ہے جو لوگ دکھی انسانوں کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ بندے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز لاہور جنرل ہسپتال میں انجمن بہبودی مریضاں کی جانب سے زیر علاج مریضوں میں عید کے موقع پر پہننے کے لئے نئے کپڑے اور دیگر تحائف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ، پروفیسر آغا شبیر علی، ایم ایس ڈاکٹر پرویز امتیاز کے علاوہ انجمن بہبودی مریضاں کے عہدیداران حاجی محمد یوسف،ملک محمد اسلم ،ملک علیم، مسز راحت شوکت، سائرہ رحمن، یاسر اعجاز اور ڈاکٹر جنیدمرزا بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق اورپروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں سے دور ہسپتال میں داخل نادار اور غریب مریضوں کو اپنی خوشیوں ،تہواروں میں شامل کرنا ہمارے ہمارے معاشرے کا فرض ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مخیر حضرات کی تنظیم نے عید کی آمد سے پہلے مستحق مریضوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے ہیں تاکہ انہیں عید کیلئے کپڑے وغیرہ سلوانے اور دیگر تیاریوں کیلئے مناسب وقت مل جائے ۔

متعلقہ عنوان :