کراچی نفسیاتی ہسپتال میں حسب روایت عید کے تینوں دن مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائیگا

جمعرات 24 جولائی 2014 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) کراچی نفسیاتی اسپتال کراچی منشیات اسپتال اپنی روایات کے مطابق ہر اسلامی اور قومی تہواروں پر ذہنی امراض میں مبتلا افراد کو معاشرے کا اہم فرد ہونے کا احساس دلانے کیلئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کر تی رہتی ہے۔ جس میں مختلف سیاسی ، ادبی اور معززترین شخصیات مریضوں کے ساتھ شریک ہوکر کیک کٹنگ سرمنی اور تحفے تحائف کے علاوہ مختلف آئٹم پروگرام بھی شامل رکھے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاکہ مریضوں کے دکھوں کا مدا وا کر کے انہیں خوشیوں میں شریک کیا جاسکے۔ اس سال بھی عید کے تینوں دن کراچی سے لیکر حیدر آبا د تک تمام برانچوں میں پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جس میں نامور شخصیات کو مدعو کیاگیا ہے۔ اسی طرح شعبہ خواتین میں بھی مریض خواتین کے وارڈ ز کو سجانے کے ساتھ ساتھ انکے ملبوسات چوڑیوں مہندی سمیت بھر پور تیاری کا اہتمام کیا گیا ہے۔اور زبیدہ آپا اس سال عید کا تہوار خواتین مریضوں کے ساتھ منائیں گی۔

متعلقہ عنوان :