امریکہ نے اسرائیل کی مددسے عربوں کیخلاف طبل جنگ بجادیا، ناصراقبال خان

جمعرات 24 جولائی 2014 18:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،سینئر نائب صدرفاروق چوہان،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن،صدرپنجاب محمدیونس ملک ،نائب صدرعزت رسول ایڈووکیٹ اورنائب صدرلاہورمہران اجمل خان نے کہا ہے کہ فلسطین بہانہ ،نڈرایران اسرائیل کانشانہ ہے۔

امریکہ کے حکمران مزاحمت پسند ایران کیلئے جوجارحانہ سوچ رکھتے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔امریکہ کئی دہائیوں سے عرب دنیا اوربالخصوص ایران کوکنٹرول کرنے کیلئے شیطان اسرائیل کی پرورش کررہا ہے۔فلسطین میں بربریت کے باوجود عرب ملکوں کی طرف سے کسی قسم کی کوئی مزاحمت نہیں کی گئی جس سے امریکہ اوراسرائیل کی جھجک دورہوگئی لہٰذاء اب دن بدن ان کی انسانیت سوز کاروائیوں میں شدت آتی چلی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کی مددسے عرب ملکوں اورایران کیخلاف طبل جنگ بجادیا ہے جبکہ عرب حکمران ''تیل'' بیچ کرسورہے ہیں۔اسرائیل کی صورت میں خطرہ مسلسل عرب ملکوں کی طرف بڑھ رہا ہے مگر وہ اپنی طاقت اوردولت ایک دوسرے کو مرنے مارنے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرکوئی عرب حکمران یہ سمجھتا ہے کہ امریکہ ایک دوست کی حیثیت سے شیطان اسرائیل کواس کیخلاف جارحیت سے روک دے گاتویہ اس کی خام خیالی ہے ۔

افسوس عرب حکمرانوں میں ایک بھی ہٹلر نہیں ہے جویہودیوں کوجہنم واصل کر نے کی فہم وفراست، طاقت ،جرأت اورصلاحیت رکھتا ہو۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی بقاء اوربہبودایک متفقہ ایجنڈے اورپلیٹ فارم پرمتحداورمنظم ہونے میں ہے ۔ مسلمان ملکوں کے باہمی اتحاد ویکجہتی سے اسلام دشمن سازشوں کاناطقہ بندہوجائے گااور دنیا کی مقتدرقوتیں مسلمانوں کی ہاں یاناں کے بغیر کوئی اہم فیصلہ نہیں کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ14سوسال پہلے توعرب قبائل بڑے نڈراورجنگجو ہوا کرتے تھے مگرآج کے عر بوں کوعیش وعشرت کی زندگی گزارناپسند ہے۔مومن ایک سوراخ سے دوبار نہیں ڈساجاتا،مسلمان ملک اقوام متحدہ کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے طاقتورادارے کی بنیاد رکھیں۔

متعلقہ عنوان :