سکھر اور گردونواح کے علاقوں میں مضر صحت پانی کے استعمال سے خطرناک امراض پھیلنے لگے،دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

جمعرات 24 جولائی 2014 21:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) سکھر اور گردونواح کے علاقوں میں مضر صحت پانی کے استعمال سے خطرناک امراض پھیلنے لگے۔ دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک، ایک ماہ کے اندر تعداد26ہوگئی، سول ہسپتال سکھر میں خطرناک بیماری میں مبتلا13افراد ہسپتال داخل۔ انتظامیہ خاموش تماشائی۔ اس سلسلے میں معلومات کے مطابق سکھر اور اس کے گردنواح کے علاقے محبوب گوٹھ و دیگر علاقوں میں مضرت صحت پانی کے استعمال سے لوگوں میں دست اور الٹیوں کی بیماری شدت اختیار کرگئی۔

گزشتہ تین دن کے دوران مسمات امیراں، مسمات مریم ، چار افراد جاں بحق ہوگئے ایک ماہ کے اندر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26ہوگئی ہے مگر تاحال انتظامیہ نے بڑھتے ہوئے خطرناک امراض کی روکتھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی ایچ او ہیلتھ سکھر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مضر صحت پانی پینے کی وجہ سے دست اور الٹیوں کی بیماری میں اضافہ ہوا ہے جس کی روکتھام کے لئے محبوب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں اپنی ٹیمیں بھیجیں جائیں گی۔

دوسری جانب سول ہسپتال سکھر کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ جاوید شیخ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ دست اور الٹی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد آئے روز بڑھتی جارہی جن کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے جبکہ ہسپتال کا عملہ بھی ٹیموں کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں بھیجا جائے گا۔ اور پانی کے سیمپلز لے کر لیبارٹری سے چیک کروائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :