پاکستان نے صحت کے شعبہ میں نئی صدی کے ترقیاتی اہداف کے حصول کا عزم کررکھا ہے، وزیراعظم سے عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر جنرل ڈکٹر مارگریٹ چن کی شوکت عزیز سے ملاقات

منگل 1 مئی 2007 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم مئی۔2007ء) وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نے صحت کے شعبے میں نئی صدی کے ترقیاتی اہداف کے حصول کا عزم کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر جنرل مارگریٹ چن نے وزیراعظم شوکت عزیز سے ملاقات کی ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے صحت کی سہولتیں بہتر بنانے کے لیے جامع حکمت اپنائی ہے اور عام لوگوں میں میڈیا کے ذریعے آگاہی پیدا کرکے احتیاطی تدابیر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے مکمل خاتمے کا تہیہ کرکھا ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی کوششیں کامیاب رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے ہیپاٹائٹس کے خلاف ملک گیر پروگرام شروع کیا گیا، وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا کہ حکومت جلد ہی ایک جامع اور موثر پروگرام شروع کرے گی جس کا مقصد دیہی علاقوں میں ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانا ہے اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر جنرل نے لوگوں کے لیے علاج و معالجے کی سہولتیں بہتر بنانے بالخصوص پولیو کے خاتمے اور لیڈیز ہیلتھ ورکروں کا ادارہ قائم کرنے کے پروگرام پر عملدرآمد کیلئے حکومت پاسکتان کے عزم کی تعریف کی۔