ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈینیشن کیزیر صدارت ڈینگی تدارک کے سلسلے میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کاجائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 25 جولائی 2014 16:10

قصور (‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) ڈی سی او قصور کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈینیشن چوہدری محمد رفیق کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے سلسلے میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کاجائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو ای ڈی او ہیلتھ قصور نے بتایا کہ اس ہفتہ میں ڈینگی کے دو مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو تحقیق کے بعد کنفرم نہیں ہو سکے اور اس کے علاوہ پولیو مہم کی طرز پر ہمارے پاس ڈینگی ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کا پلان موجود ہے اور یونین کونسل لیول پر ایریا انچارج ،زون لیول پر زونل سپروائزر ،تحصیل اور ڈسٹرکٹ لیول پر سپروائزری سٹاف ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو سپر وائز کر رہا ہے چوہدری محمد رفیق نے ہدایت کی کہ ٹی ایم اوز صفائی ستھرائی کے سلسلے میں کباڑ خانوں ،ٹائر شاپس اورسروس اسٹیشنز کے بارے میں خاص طور پر مہم چلائیں۔

متعلقہ عنوان :