صحت ،تعلیم اور محکمہ پی ایچ ای کی کارکردگی کا جائزہ

ہفتہ 26 جولائی 2014 13:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نے صحت ،تعلیم اور محکمہ پی ایچ ای کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے عید الفطر کے فوراً بعد اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا انتہائی باخبر ذرائع نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔

(جاری ہے)

2014ء“ کو بتایا کہ ایک سال قبل محکمہ صحت ،تعلیم اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو گڈ گورننس کے قیام کرپشن پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے حوالے سے ٹاسک دیا گیا تھا اس حوالے سے مذکورہ محکمہ دیئے جانے والے اہداف پورے کر پائے ہیں یا نہیں اس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور عید الفطر کے فوراً بعد وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم اور محکمہ پی ایچ ای کے حوالے سے مکمل بریفنگ لیں گے اور اس اجلاس کے دوران ان محکموں کو ملنے والے ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز کے استعمال کا بھی جائزہ لیا جائے گا ذرائع نے بتایا کہ کسی بھی محکمہ کی ناقص کارکردگی اور اہداف میں ناکامی کا ذمہ دار صوبائی وزیر کو تصور کیا جائے گا کیونکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ایک سال قبل ہی ان محکموں کے وزراء کو ٹاسک دیتے ہوئے واضح کردیا تھا کہ گڈ گورننس کے قیام ،کرپشن کے خاتمہ ترقیاتی فنڈ کے درست و بہتر استعمال کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان انتہائی سنجیدہ ہیں ہیں تاہم ذرائع نے بتایا کہ محکموں کی کارکردگی رپورٹ آنے سے قبل کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :