مغربی افریقہ، ایبولا وائراس سے ہلاک شدگان کی تعداد 660 ہو گئی

ہفتہ 26 جولائی 2014 13:39

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ مغربی افریقی ممالک میں ایبولا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 660 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

آج بروز جمعہ اس ادارے کے ترجمان پال گاروڈ نے کہا کہ اس وبا کے نتیجے میں ایک ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اٹھارہ اور بیس جولائی کے دوران ہی اس وبا کی وجہ سے اٹھائیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس وائرس میں مبتلا ہونے کے 45 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ گنی، لائبیریا اور سرالیون میں اس بیماری کے خلاف عوامی مہم جاری

متعلقہ عنوان :