عید الفطر تعطیلات،سرکاری ہسپتالوں کو ایمر جنسی سٹاف کو ہرصورت ڈیوٹی پر موجود رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 26 جولائی 2014 17:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ صحت نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں کو ایمر جنسی سٹاف ہر وقت ڈیوٹی پر موجود رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

(جاری ہے)

سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے نہ صرف ایمر جنسی سٹاف کو حاضررکھا جائے بلکہ ایمر جنسی سے متعلقہ ادویات بھی ذخیرہ ہونی چاہئیں۔ علاوہ ازیں سرجنز ، فزیشنز ، سپیشلسٹس، ٹیکنیشنز ، نرسنگ سٹاف اورپیرا میڈیکل سٹاف کو آن کال رہنے کی ہدایت دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :