Live Updates

رمضان المبارک اپنے اختتام کے قریب پہنچ گیا ،لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کے حکومتی دعوے وفا نہ ہو سکے ،لوڈ شیڈنگ اور اسکے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ،تاجر طبقہ بلبلا اٹھا،دیہی علاقوں میں بجلی پانچ سے چھ گھنٹے کی مہمان بن گئی،عید تعطیلات پر طلب میں پانچ ہزار میگا واٹ کی کمی ہو گی، حکومت نے چاند رات سے سے یکم اگست تک بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی ”نوید “سنا دی

ہفتہ 26 جولائی 2014 19:57

رمضان المبارک اپنے اختتام کے قریب پہنچ گیا ،لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں ..

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) ملک بھر میں بد ترین لوڈ شیڈنگ اور اسکے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ،بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تاجر طبقہ بلبلا اٹھا، حکومت نے چاند رات سے سے یکم اگست تک بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی ”نوید “سنا دی ۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک اپنے اختتام کے قریب پہنچ گیا ہے تاہم حکومت کی طرف سے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کے دعوے وفا نہیں ہو سکے ۔

ذرائع کے مطابق طلب اور رسد میں وسیع فرق گزشتہ روز بھی بر قرار رہا جسکے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی نہیں ہو سکی ۔ مختلف شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے اور مجموعی دورانیہ 9سے 11گھنٹے ریکارڈ کیا گیا جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی مشکل سے 5سے 6گھنٹے کی مہمان ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

شہری علاقوں میں مینٹی ننس کے نام پر گھنٹوں بجلی بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

دوسری طرف دکاندار اور تاجر طبقہ بد ترین لو ڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے اور گزشتہ روز بھی مختلف مقامات پرتاجروں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور حکومت اور واپڈا کیخلاف نعرے بازی کی ۔ جبکہ شہریوں کی طرف سے بھی بد ترین لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ حکومت کی طرف سے وزارت پانی وبجلی اور وزارت پٹرولیم کو ہدایا ت جاری کی گئی ہیں کہ عید پر صارفین کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، خاص طور پر بند پاور ہاؤسز کو تیل اور گیس سپلائی کر کے انہیں چلایا جائے ۔

بتایاگیا ہے کہ عید کے موقع پر سرکاری وغیر سرکاری دفاتر اور انڈسٹریزبند ہونے سے 5 ہزار میگاواٹ تک بجلی کی طلب میں کمی واقع ہوگی جس کے باعث حکومت نے چاند رات سے یکم اگست تک لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ” نوید “ سنا دی ہے ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :