غزہ میں خوراک، ادویات اور پینے کے پانی کے شدید قلت، ترکی کا فریڈم فلوٹیلا بھیجنے کا اعلان

پیر 28 جولائی 2014 12:11

غزہ میں خوراک، ادویات اور پینے کے پانی کے شدید قلت، ترکی کا فریڈم فلوٹیلا ..

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) غزہ میں خوراک، ادویات اور پینے کے پانی کے شدید قلت ہے ، ترکی نے فریڈم فلوٹیلادوم غزہ بھیجنے کا اعلان کردیا، بحری جہازوں کا قافلہ خوراک اور دیگر ضروری اشیا لے کرغزہ جائے گا۔ترک میڈیا کے مطابق ترکی کی انسانی حقوق کی تنظیم آئی ایچ ایچ کے چیئرمین نے انقرہ میں اعلان کیاکہ ان کی تنظیم خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا اکٹھا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اور جلد فریڈم فلوٹیلا دوم غزہ بھیجاجائے گا۔آئی ایچ ایچ چیئرمین بلنت یلدرم نے جاری بیان میں کہاکہ ان کی تنظیم نے غزہ امدادی سامان بھیجنے کی اجازت لینے کیلئے ضروری دستاویزات جمع کرادیئے ہیں۔جیسے ہی اجازت ملے گی۔ فریڈم فلوٹیلا دوم غزہ روانہ کردیاجائیگا۔ اس سے پہلے دوہزار دس میں بھی ترکی نے فریڈم فلوٹیلا غزہ بھیجا تھا لیکن اسرائیل نے کارروائی کرکے متعدد امدادی کارکنوں کوشہید اورسیکڑوں کو گرفتار کرلیاتھا گرفتارافراد میں امریکی شہری اور پاکستانی صحافی بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :