محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کا ڈینگی مہم عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی جاری رکھنے کا حکم

پیر 28 جولائی 2014 13:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے خصوصی ڈینگی پلان کے تحت ڈینگی مہم عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی جاری رکھنے کا حکم دیدیا ۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحول فاروق حمید شیخ کی سربراہی میں ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک خصوصی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر دو خصوصی اسکواڈ شہر کے مختلف ٹاؤنز میں کباڑ خانوں ،نرسریوں، زیر تعمیر عمارتوں اور ٹائر شاپس کا معائینہ کریں گے تاکہ ڈینگی سے متعلقہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

ضابطے کے مطابق خالی ٹائروں کو ہرگز دوکان کے باہر کھلی فضاء میں نہ رکھا جائے۔ٹائر پنکچر چیک کرنے کیلئے رکھے گئے پانی کو روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کیا جائے ۔کباڑکو ڈھانپ کر رکھا جائے اور اس مقصد کیلئے پختہ شیڈز بنائے جائیں۔خود رو جھاڑیوں و پودوں کو کاٹ دیا جائے تاکہ مچھر پیدا ہونے اور پنپنے کا سوال ہی پیدا نہ ہو۔اس کے علاوہ لاروا کی تلفی کیلئے بھی بردقت اقدامات کیے جائیں ۔نرسری مالکان خالی گملوں کو الٹا کر رکھیں اورکہیں پر بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے بصورت دیگر ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی و تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :