ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصابوں نے مضر صحت گوشت کی مہنگے داموں فروخت کی تیاریاں شروع کر دیں، شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، حکام سے کارروائی کا مطالبہ

پیر 28 جولائی 2014 15:51

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء)قصابوں نے مضر صحت گوشت کی مہنگے داموں فروخت کی تیاریاں شروع کر دیں، شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، حکام سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید پر گوشت کی طلب میں اضافے اور سلاٹر ہاس کی بند ش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قصابوں نے بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، شہری علاقے کے قصاب دیہات سے بیمار اور لاغر جانور سستے داموں خرید کر انہیں گھروں اور نجی ذبح خانوں میں ذبح کر رہے ہیں اور یہ گوشت عید کے ایام میں کسی ڈاکٹر کی چیکنگ کے بغیر مہنگے داموں فروخت کیا جائے گا۔

مضر صحت گوشت کے استعمال سے خطرناک امراض پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ شہریوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر فرح مسعود سے مطالبہ کیا ہے کہ عید پر فروخت ہونے والے گوشت کو بھی سلاٹر ہاس میں چیک کیا جائے اور عید کے دنوں میں گراں فروشی روکنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگوں کا جان ومال محفوظ رہ سکے ۔