پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن و پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے الیکشن پمز اسلام آباد میں ہونگے

جمعہ 1 اگست 2014 19:45

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے مرکزی الیکشن شیڈول برائے آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن و پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مرکزی آئین کی دفع نمبر13 اور جنرل کونسل کے ا جلاس منقعدہ مورخہ 16-06-2014 کے فیصلے کے مطابق آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن و پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا مرکزی الیکشن 20-09-2014 کو پمز اسلام آباد میں ہونگے جس کیلئے مندرجہ ذیل الیکشن کمیٹی و الیکشن کمیشن شیڈول کی منظوری دی گئی ہے مجوزہ مرکزی الیکشن آئین کی دفع نمبر 16 کے مطابق مندرجہ ذیل عہدوں پر ہونگے۔

صدر، سینئر نائب صدر، نائب صدر (خاتون)، سیکرٹری جنرل، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ، فنانس سیکرٹری، پریس سیکرٹری،ایجوکیشن سیکرٹری، آفس سیکرٹری، الیکشن کمیٹی۔

(جاری ہے)

چیئرمین محمد یوسف چوہدری ،مرکزی چیئرمین ۔پریزائیڈنگ آفیسر میر مرتضیٰ جونیجو،مرکزی سینئر وائس چیئرمین۔اسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر محمدعلی اختر،چیئرمین صوبہ گلگت بلتستان۔ پولنگ آفیسر 1 ۔

محمدحنیف،چیئرمین اسلام آباد۔پولنگ آفیسر 2 ۔ملک منیر احمد ،چیئر مین صوبہ پنجاب۔ الیکشن کمیشن ۔ چیئرمین مالک شاہ،چیف آرگنائزر۔ ممبر جمال شاہ،چیئرمین صوبہ بلوچستان۔ ممبر اعجاز احمد کاکیپوٹو ،چیئرمین صوبہ سندھ۔ الیکشن شیڈول۔کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی تاریخ۔ 18 اگست 2014 بروز پیر دوپہر 02 بجے تک کاغذاتنامزدگی پر اعتراجات کرنے کی تاریخ۔

19 اگست 0214 بروز منگل دوپہر 12 بجے تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پرتال۔ 19 اگست 2014 بروز منگل دوپہر 03 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ۔ 20 اگست 2014 بروز بدھ دوپہر 12 بجے حتمی فہرست جاری کرنے کی تاریخ۔ 20 اگست 2014 بروز بدھ دوپہر 02 بجے الیکشن انشاء اللہ۔ 20 ستمبر 2014 بروز ہفتہ صبح 09.00 بجے تا 02.00 بجے تک پولنگ بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔