روس کی پاکستان کودفاعی سامان کی فراہمی پر پابندی ختم، بھارت کی نیندیں حرام

جمعہ 1 اگست 2014 21:37

روس کی پاکستان کودفاعی سامان کی فراہمی پر پابندی ختم، بھارت کی نیندیں ..

ماسکو /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) روس نے پاکستان کو ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے سمجھوتے سے فوجی سازوسامان کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کردی ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ کود روس کو بھی فوائد حاصل ہوں گے تاہم بھارتی حلقوں میں روس کے اس فیصلے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کا معاہدہ حقیقت بنتا ہے تو اس سے پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے جبکہ اب تک روس کو بھارت کا روایتی حلیف سمجھا جاتا ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن دفاع کے ساتھ ساتھ توانائی اور دیگر شعبوں میں بھی پاکستان سے تعلقات کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ پاکستان اس سے پہلے امریکہ سے اے ایچ ون کو براگن شپ ہیلی کاپٹر حاصل کرچکا ہے جن کا بنیادی مقصد بھارتی فوج کا میدانوں میں مقابلہ کرنا تھا اور ان کا عسکریت پسندوں کے خلاف استعمال پاکستان کو مہنگا پڑرہا ہے۔

(جاری ہے)

روس بھارت کو بھی اربوں ڈالر کے ملٹی رول لڑاکا طیارے فراہم کررہا ہے جبکہ پاکستان چین کے ساتھ مل کر جے ایف 17 لڑاکا طیارے تیار کرچکا ہے۔روس کی طرف سے پاکستان پر پابندیاں ختم ہونے کے بعدبھارت کے بعض حلقوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ بعض حلقوں میں اس حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے تاہم کچھ حلقے اس کی حمایت کررہے ہیں، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ روس اور پاکستان کے درمیان روابط سے پورے خطے میں سلامتی کا ماحول بہتر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :