ملیریا جنوبی ایشیائی ممالک سے باہر پھیلنے کا خدشہ ہے ،برطانوی تحقیق

جمعہ 1 اگست 2014 21:40

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء ) کمبوڈیا، برما ، تھائی لینڈ اور ویتنام میں ہزاروں مریضوں پر کیے گئے ٹیسٹوں سے پتا چلا ہے کہ ان میں ملیریا کے وہ جراثیم موجود ہیں جن پر آرٹمسنن کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق کہ کسی مریض میں جراثیم کی ابتدائی تشخیص کی صورت میں ملیریا شکن ادویات کا دو گنا استعمال اس بیماری کے پھیلاو کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔کمبوڈیا کے کچھ علاقوں میں پہلی بار2008میں پتہ چلا تھا کہ ملیریا کے مریضوں پر اس کے لیے تیار کی گئی خاص دوا کا اثر نہیں ہوتا ہے اور تب سے یہ وائرس جنوب مشرقی ایشیاکے دیگر علاقوں تک پھیل گیا ہے۔