لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیسٹرو کی وباء نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی

جمعہ 1 اگست 2014 22:36

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیسٹرو کی وباء نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیسٹرو کی وباء نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1700 افراد میں مرض کی تشخیص ہوگئی۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق عید کی چھٹیوں میں کھانے پینے میں بے احتیاطی سے گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں بستروں کی کمی کا سامنا ہے،24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں گیسٹرو کے1763 میں مرض کی تشخیص ہوئی جبکہ یکم جولائی سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد33ہزار982 تک پہنچ گئی ہے،سرکاری و نجی ہسپتالوں میں گیسٹرو کے107 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 1800 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :