آئیوری کوسٹ میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد650،لبنان میں سخت حفاظتی انتظامات
ہفتہ 2 اگست 2014 12:59
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء)آئیوری کوسٹ پر ابیولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد650ہوگئی جبکہ لبنانی حکومت نے مہلک وائرس ای بولا سے بچا اور اس کو ملک میں پھیلنے سے روکنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔
(جاری ہے)
لبنانی وزیر صحت وائل ابو فوار نے بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے دورے پر کہا کہ ان کی وزارت نے تمام فضائی کمپنیوں کو بیرون ملک اور خاص طور پر تین افریقی ممالک سیرالیون ،گنی اور لائبیریا سے واپس آنے والے مسافروں کے بارے میں مطلح کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان میں ای بولا وائرس سے متاثرہ کسی بھی شخص کا فوری علاج کیا جاسکے اور اس مہلک وائرس سے متاثرین کو ہوائی اڈے کی حدود سے باہر جانے سے روکا جاسکے۔
انھوں نے بتایا ہے کہ ہوائی اڈے پر اٹھارہ ڈاکٹروں اور نرسوں پر مشتمل ٹیم تعینات کی گئی ہے اور فضائی کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی مسافر میں ای بولا کی علامات پائی جائیں تو اسے ہوائی اڈے پر ہی اس طبی ٹیم کے حوالے کردیا جائے۔درایں اثنا لبنان کی وزارت خارجہ نے بیرون ملک اپنے سفارت خانوں سے کہا کہ وہ شہریوں کو ای بولا وائرس کے پھوٹ پڑنے کے حوالے سے مطلع کرتے رہیں اور اگر وہ واپس لبنان آنا چاہتے ہیں تو ان کو ہر ممکن مدد مہیا کی جائے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.